نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


تحریک حماس:

کے خلاف شامی حکومت اور عوام کی مقاومت حق بجانب ہے

نیوزنور11مئی/فلسطینی تنظیموں اور دنیا بھر کے مسلمانوں  نے اسرائیل پر شام کے میزائلی حملوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف شامی حکومت اور عوام کی مقاومت حق بجانب ہے۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش  کرکے مسلمانوں بالخصوص فلسطینی مقاومتی تنظیموں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے ۔

فلسطینی مقا ومتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ جولان میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر جوابی کارروائی شام کا حق ہے اور وہ زمانہ گزر گیا جب اسرائیل حملے کرکے بھاگ جاتا تھا ۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ شام نے آج تک صبر کام مظاہرہ کیا لیکن اب پیمانہ صبر لبریز ہوگیا اور اس نے اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کا آج منہ توڑ جواب دے کر ثابت کردیا ہے کہ اب اسرائیل کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

محاذ آزادی فلسطین نے بھی اسرائیل پرشام کے جوابی حملوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 دریں اثنادنیا بھر میں مسلمانوں نے اسرائیل پر شام کے جوابی فوجی حملے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل شام نے اسرائیلی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مقبوضہ علاقہ جولان میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر درجنوں میزائل فائر کئے ہیں میزائلی حملوں سے صیہونی موت کے خوف سے پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے جبکہ بعض صیہونی اسرائیل چھوڑ کر فرار کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی