نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

برطانیہ جنگ یمن میں آل سعود کی حمایت سے باز رہے

دوشنبه, ۱۳ آگوست ۲۰۱۸، ۱۲:۲۶ ب.ظ


جیرمی کوربین:

 نیوزنور13اگست/برطانیہ کےایک اپوزیشن رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ یمن میں سعودی اتحاد کی حمایت بند اور اس سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو روکنے کی کوشش کرے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابقبرطانوی حزب اختلاف جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ’’ جیرمی کوربن‘‘ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں یمن میں اسکولی بچوں کی بس پر سعودی اتحاد کے خونی حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں جاری اس جنگ کے دوران یمن میں شقاوت کی یہ تازہ ترین مثال ہے اور برطانیہ اس جنگ کی حمایت کر رہا ہے۔

برطانیہ کے اپوزیشن رہنما نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس جنگ  میں سعودی اتحاد کی حمایت ترک کردے اوراس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کو ختم کرانے کے لیے قدم بڑھائے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے نواگست کو یمن کے صوبے صعدہ کے شہر ضحیان میں اسکولی بچوں کی ایک بس پر حملہ کردیا تھا جس میں ایک سو بیس بچے شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور حالیہ برسوں کے دوران برطانوی فوجی افسران سعودی فوجیوں کو جدید ترین ہتھیار چلانے کی تربیت بھی فراہم کرتے رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی