فلسطین میں اسلامی مقاومتی محاذ کی فتح وعدہ الٰہی ہے
دوشنبه, ۱۳ آگوست ۲۰۱۸، ۱۲:۱۹ ب.ظ
شیخ مہر حمود:
نیوزنور 13اگست /لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین اوربین الاقوامی علمائے مقاومت یونین کے سربراہ نے لبنان ،شام ،عراق اور یمن میں مقاومتی محاذ کی مسلسل فتوحات کی تعریف کرتے ہوئے مسلمانوں سے اس کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ مہر حمود‘‘نے لبنان ،شام ،عراق اور یمن میں مقاومتی محاذ کی مسلسل فتوحات کی تعریف کرتے ہوئے مسلمانوں سے اس کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ خطرناک سازشوں کے باوجود حزب اللہ اوراس کے اتحادی دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی مقاومت اوردنیا بھر میں مظلوم قوموں کا سب سے بڑا حامی وہمدرد ہے ۔
انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسلامی مقاومتی محاذ کی فتح وعدہ الہٰی ہے۔
- ۱۸/۰۸/۱۳