دشمنوں کے خلاف مقاومت ایک مذہبی ذمہ داری ہے
ممتاز لبنانی شیعہ عالم دین:
نیوزنور 13اگست /لبنان کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے ملک کی عوام کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی برقراری پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کے خلاف مقاومت ایک مذہبی ذمہ داری ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’سید علی عبدالطیف ‘‘نے ایک بیان میں ملک کی عوام کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی برقراری پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کے خلاف مقاومت ایک مذہبی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف جنگ ،غریبوں کی حمایت اورانہیں بنیادی خدمات فراہم کرنا اوران کو درپیش مسائل حل کرکے ہم مقاومتی محاذ کی حمایت کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی مقاومتی محور کی طاقت میں ہر دن گذرنے کے ساتھ غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے اور دشمن اس کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اگر مقاومتی محاذ علاقائی ممالک کے خلاف اسلام دشمن طاقتوں کے شیطانی منصوبوں کو ناکام بنانے میں کامیاب نہ ہوتا تو آج لبنان اورپورے علاقے کی سرحدیں تبدیل ہوچکی ہوتیں ۔