امریکہ وصیہونی حکومت عالمی سلامتی کیلئےسنگین خطرہ ہے
بیلجم کے معروف سیاسی تجزیہ کار:
نیوزنور 13اگست /بیلجم کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکہ صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کی کوششوں میں شکست کھانے کے بعد اس ملک کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’وان لہم‘‘نے امریکہ صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کی کوششوں میں شکست کھانے کے بعد اس ملک کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم امریکہ کے ایران مخالف اقدام کو مسترد کرتے ہیں اور ہم نے امریکیوں سے اپنا مؤقف واضح کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی پابندیوں کا مقصد اسلامی جمہوریہ سے کسی بھی طرح کی غلطی کروانا ہے تاکہ واشنگٹن بعد میں اس کا استحصال کرسکے لہذا ایرانی لیڈران کو محتاط رہ کر یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ امریکی شیطانی منصوبوں کو کسی طرح ماضی کی طرح ناکام کیا جاسکے۔
انہوں نے تاکید کی کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد شیطان بزرگ امریکہ آپ اپنے ہر ایران مخالف منصوبے میں ناکام رہا ہے ۔
انہوں نے امریکہ اوراسرائیل کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ کو عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ اس وقت صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کےاحکامات پر عمل پیرا ہیں۔