سعودیہ یمن میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا
سینئر لبنانی صحافی :
نیوزنور 13اگست /لبنان کی ایک سینئر صحافی نے سعودی عرب کی علاقائی پالیسیوں پر اس ملک کے حکام کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ 2006ء میں لبنان پر صیہونی رژیم کی جارحیت اورشام پر مغرب کے مسلط کردہ جنگ میں سعودی حکمرانوں نے اسلام دشمن طاقتوں کی بھرپور حمایت کی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ثوریہ عاسی‘‘نے سعودی عرب کی علاقائی پالیسیوں پر اس ملک کے حکام کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ 2006ء میں لبنان پر صیہونی رژیم کی جارحیت اورشام پر مغرب کے مسلط کردہ جنگ میں سعودی حکمرانوں نے اسلام دشمن طاقتوں کی بھرپور حمایت کی۔
انہوں نے کہاکہ یمن میں بھی صیہونی جارحین کو ذلت آمیز شکست ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اوراسکے اتحادی یمن جنگ میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہاکہ یمن میں سعودی عرب کے حامی ممالک اس جنگ سے خود کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ عالمی برادری اس غریب عرب ملک کے خلاف سعودی عرب کی نسل کشی کے خلاف ہم آواز ہورہی ہے۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔
- ۱۸/۰۸/۱۳