مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرکے تہران نے امریکی حکام کے غرورکو توڑ دیا ہے
قطری سیاسی تجزیہ کار:
نیوزنور 13اگست /قطر کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک اہم علاقائی قوت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس امریکی اشتعال انگیزیوں کا مؤثر جواب دینے کیلئے کئی آپشن موجود ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عربی سپوٹنک نیوز ویب سائٹ کےساتھ انٹرویو میں ’’علی الحائل ‘‘نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک اہم علاقائی قوت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس امریکی اشتعال انگیزیوں کا موثر جواب دینے کیلئے کئی آپشن موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرکے ٹرمپ کو شرمسار کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اورامریکی لابیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کرنسی کے خلاف سازشیں کررہے ہیں تاکہ ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف اُکسایا جاسکے۔
واضح رہے کہ چھ اگست کو صیہونی نواز ٹرمپ انتظامیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے رواں سال آٹھ مئی کو ایران کےساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طورپر علحٰیدگی اختیار کرلی تھی اورتہران کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیاتھا ۔
ایٹمی معاہدے سے امریکی علحٰیدگی پر دنیا کے ملکوں خاص طورپر ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک نے امریکہ کے اس اقدام کی کڑی نکتہ چینی کی تھی ان ممالک نے کہاتھا کہ وہ ایران کےساتھ ایٹمی معاہدے میں باقی ہیں اورتہران کے خلاف پابندیوں میں امریکہ کا ساتھ نہیں دیں گے۔
- ۱۸/۰۸/۱۳