اقتصادی ،سائنسی ،صنعتی اورفوجی میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت تمام اسلامی ممالک کیلئے ایک نظیر ہے
سرگرم عراقی کارکن:
نیوز نور11 اگست /عراق کے ایک سرگرم کارکن نے کہا ہےکہ مغرورعالمی طاقتوں نے دہشتگردی کے خلاف دوغلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی طرف سے عراق میں دہشتگردوں کی اسلحہ جاتی اورمالی امداد پر اربوں ڈالر خرچ کئے گئے جس پر عالمی طاقتوں کی خاموشی شرمناک ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سرگرم کارکن ’’محمد تال کانی ‘‘نے کہا ہےکہ مغرورعالمی طاقتوں نے دہشتگردی کے خلاف دوغلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی طرف سے عراق میں دہشتگردوں کی اسلحہ جاتی اورمالی امداد پر اربوں ڈالر خرچ کئے گئے جس پر عالمی طاقتوں کی خاموشی شرمناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اوردیگر رجعتی حکومتیں اسرائیل اورامریکہ کےساتھ اپنے شیطانی گٹھ بندن مضبوط کررہے ہیں جبکہ ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے دنیا بھر کی مظلوم قوموں کی آواز بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی عوام اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے ۔
موصوف کارکن نے کہاکہ مشکل حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران ہی عراق کی امداد کو آیا ۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کے اقتصادی محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ 35سالوں سے اسلامی جمہوریہ ایران پر ظالمانہ پابندیاں عائد کرتا آرہا ہے اس کے باوجود اقتصادی ،سائنسی ،صنعتی ،فوجی میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت تمام اسلامی ممالک کیلئے ایک نظیر ہے۔