جامع مشترکہ ایکشن پلان سے دستبرداری امریکہ کی اسٹریٹجک غلطی ہے
میتھو بن:
نیوز نور 11 مئی / جوہری معاملات کے ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے دستبردار ہوکر ٹرمپ نے ایک سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹریو میں ’’میتھو بن‘‘نےکہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے دستبردار ہوکر ٹرمپ نے ایک سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کو برقراررکھنا ایران اور دیگر فریقین کے مفاد میں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے دستبردا ر ہونے کے بعد جامع مشترکہ ایکشن پلان کی برقراری سے مشرق وسطیٰ علاقے کی موجودہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچا یا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے سے قبل صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایران مخالف پروپیگنڈے کے بارے میں کہاکہ اس مہم کا مقصد ٹرمپ کو اس تاریخی معاہدے سے دستبردار ہونے پر مائل کرنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کی اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے مسلسل پاسداری کی آئی اے ای اے نے تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرکے ایک اسٹریٹجک غلطی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل اعلان کیا کہ ان کا ملک 2015 ء میں ہونے والے ایران جوہری معاہدے سے نکل رہا ہے اورایران کے خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
ادھر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی صدر کے اعلان کے بعد کہاکہ وہ جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے اوراس حوالے سے چین ،روس اوردیگر یورپی ممالک سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ایران ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کے جواب میں یورینیم کی لامحدود افزودگی دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔