ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے نکل کر مشرق وسطیٰ میں مزید عدم استحکام پیدا کیا ہے
گلوبل ٹائمز :
نیوز نور11 اگست /چین کے ایک موخر روزنامہ نے لکھا ہے کہ عالمی برادری اسلامی جمہوریہ ایران پر یکطرفہ امریکی پابندیوں کی مخالف اور تہران کےساتھ اقتصادی تعلقات جاری رکھنے کی حامی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل ٹائمز لکھا ہے کہ عالمی برادری اسلامی جمہوریہ ایران پر یکطرفہ امریکی پابندیوں کی مخالف اور تہران کےساتھ اقتصادی تعلقات جاری رکھنے کی حامی ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علحٰیدگی کا اعلان کرکے مشرق وسطیٰ علاقے کو مزید غیر مستحکم کیا ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ حتیٰ امریکہ کے یورپی اتحادی بھی ایران مخالف واشنگٹن اقدامات سے اتفاق نہیں رکھتے۔
چینی روزنامہ نے لکھا کہ جرمنی نے واشنگٹن حکومت کو پہلے ہی خبردار کیاتھا کہ ٹرمپ کی سوچ اوران کی خارجہ پالیسی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا باعث بن رہی ہے۔
چینی وزیر خارجہ یانگ یی نے تین اگست کو سنگا پور میں آسیان کے اجلاس کے دوران کہاتھا کہ بیجنگ ایران جوہری معاہدے کو تحفظ دینے کیلئے دیگر فریقین سے تعاون رکھنے کو تیار ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے منگل کے روز اسلامی جمہوریہ ایران پر نئے سرے سے پابندی عائد کئے جانے کے یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ماسکو حکومت جے سی پی او کو تحفظ فراہم کرنے اوراس کے مکمل نفاذ کیلئے پرعزم ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور تمام بین الاقوامی قوانین وضوابط کے برعکس ہے۔
- ۱۸/۰۸/۱۱