آل نہیان القاعدہ کا اپڈیٹ ورژن ہے
انصار اللہ یمن کے ترجمان:
نیوزنور11اگست/انصار اللہ یمن کے ترجمان نے کہا محمد بن زید آل نہیان کو القاعدہ کا اپڈیٹ ورژن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظہبی اس دہشتگرد گروہ کا خفیہ کیمپ ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انقلابی جماعت انصار اللہ کے ترجمان’’ محمد عبدالسلام‘‘ نے محمد بن زید آل نہیان کو القاعدہ کا اپڈیٹ ورژن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظہبی اس دہشتگرد گروہ کا خفیہ کیمپ ہے۔
انہوں نےکہا کہ متحدہ عرب امارات اور القاعدہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور دنوں مشترکہ طور پر یمن کے خلاف اقدامات انجام دے رہے ہیں جنہیں امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے خلاف جنگ اور جارح قوتوں کا دہشتگردوں کے ساتھ اتحاد متحدہ عرب امارات کے القاعدہ کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے ہے۔
محمد عبدالسلام نے مزید کہا کہ ابوظہبی کا ولیعہد محمد بن زاید آل نہیان القاعدہ رہنماوں کا نیا نسخہ ہے اور اس وقت ابوظہبی دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے میں تبدیل ہو چکا ہے۔