اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے
امریکی تجزیہ کار:
نیوز نور11 اگست /امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم تحریک مقاومت حماس کے راکٹ حملوں کو بہانہ بناکر فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’جیمز تھنک‘‘نےکہاکہ غاصب صیہونی رژیم تحریک مقاومت حماس کے راکٹ حملوں کو بہانہ بناکر فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت حماس کے جوابی راکٹ حملوں کے بہانے نہتی فلسطینی عوام کا بہیمانہ قتل عام کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم تمام فلسطینی علاقوں سے فلسطینیوں کو نابود کرنا چاہتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم نے نہتے اورمعصوم فلسطینیوں کے خلاف جو رویہ اپنایا وہ انتہائی شرمناک ہے۔
غزہ کے فلسطینیوں نے مسلسل بیسویں ہفتے جمعےکو پرامن واپسی مارچ نکالا اور اپنے حقوق کی بازیابی تک اپنی جائز جد وجہد جاری رکھنے پر زور دیا اس دوران غزہ کے شمال میں البریج کیمپ کے قریب صیہونی فوجیوں نے شدید فائرنگ کردی اورگذشتہ انیس ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سوپچپن سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا سترہ ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے بہت سے فلسطینیوں کی حالت نازک ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۱۱