میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع میں کھڑا ہونے والا پہلا عراقی ہوں
ممتاز عراقی اہلسنت عالم دین:
نیوز نور11 اگست /عراق کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے وزیر اعظم حید رالعبادی کے حالیہ بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پہلی عراقی شخصیت ہوں جو اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع میں کھڑا ہوگا ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ الامیدی‘‘نے وزیر اعظم حید رالعبادی کے حالیہ بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پہلی عراقی شخصیت ہوں جو اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع میں کھڑا ہوگا ۔
انہوں نے داعش کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اورعوام اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی یکطرفہ پابندیوں پر خاموش عراقی سیاستدانوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کے ہر اقدام کا ہم متحدہ ہوکر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
- ۱۸/۰۸/۱۱