ایران کے پاس عادل و مجتہد جامع شرائط حاکم موجود ہے
ایرانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور11اگست/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اہلسنت عالم دین ،اہلسنت مدارس کے تدریسی امور کے سربراہ اور رئیس شوری فتوی اہلسنت نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایک عادل ، مجتہد جامع شرائط حاکم موجود ہے جو تمام عالم اسلام کے لیے فکرمند رہتے ہیں اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اہلسنت مدارس کے تدریسی امور کے سربراہ اور رئیس شوری فتوی اہلسنت ’’شیخ خلیل افرا‘‘ نے کہاکہ ایران کے اہلسنت اپنے شیعہ ایرانی بھائیوں کے ساتھ کفار اور مشرکین سے برائت کے لیے حج کے موقع پر ہمیشہ ساتھ ہیں اور حج کے تمام مراسم ایک ساتھ انجام دیتے ہیں اور ہمیشہ اپنے ایرانی شیعہ بھائیوں کے ساتھ قدم قدم سے ملا کر چلیں گے تاکہ پوری دنیا کے سامنے وحدت اور اخوت کا بہترین نمونہ پیش کرسکے اور ثابت کرسکیں کہ ہماری محبت اور بھائی چارہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم حج کے علاوہ تمام میدانوں میں وحدت اور اتحاد کے ساتھ کفار اور مشرکین سے اظہار برائت کرتے ہیں بالخصوص اس موقع پر جب امریکہ اور اسرائیل جیسے خونخوار اور ظالم ممالک نے فلسطین کی مقدس زمین پر قبضہ کیا ہوا ہےایسی بنیاد پر ایران کے تمام مسلمانوں اور حکمرانوں بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکید ہے کہ تمام مسلمان اپنے مشترک دشمن کے خلاف متحد ہوکر اپنے مقدسات باالخصوص فلسطین کا دفاع کریں۔
صوبہ بوشہر کے امام جماعت نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حادثہ منا کے بعد مسلسل حادثہ کے محرکات اور عوامل کی تفتیش کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کے اس مطالبے کا کوئی جواب نہیں دیا جا رہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ حادثےکی تفتیش سے متعلق بہت سے ممالک کے نمائندوں نے رابطہ کیا ہےکیوں کہ یہ معاملہ عالم اسلام کا معاملہ تھا ور اس حادثہ میں کئی اسلامی ممالک کے حجاج کرام شہید ہوئے تھےاورالحمد للہ ایران کے پاس ایک عادل مجتہد جامع شرائط حاکم موجود ہے جو تمام عالم اسلام کے لیے فکرمند رہتے ہیں اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
موصوف اہلسنت عالم دین نے کہا کہ اگر مناٰ جیسے حوادث کی تفتیش کا مطالبہ نہ کیا جائے تو قوی امکان موجود ہے کہ اس قسم کے حادثات دوبارہ پیش آئیں گے جو مسلمانوں کے درمیان وحدت اور اخوت کے لیے خطرےکا باعث بنیں گے اور دشمن ایسے مواقعے کی تلاش میں ہے کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کریں ۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تمام تر کوششیں مسلمانوں میں ہمدلی ، محبت اور وحدت ایجاد کرنے کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک کے حجاج کرام ایرانی حجاج کے ساتھ انتہائی عزت اور احترام سے پیش آتے ہیں حج کے موقع پرموجود افراد اس بات کے گواہ ہوتے ہیں کہ ایرانی حکومت جو سہولیات اپنے حجاج کو بغیر مسلکی تفریق کے فراہم کرتی ہیں وہ کسی ملک کے حجاج کو نہیں دی جاتی ہیں حتی سعودی حجاج کو بھی ایسی سہولیات میسر نہیں ہیں۔
- ۱۸/۰۸/۱۱