نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایران پاکستان فیڈریشین برائے ثقافت اور تجارت کے صدر:

 نیوزنور11اگست/ایران،پاکستان فیڈریشین برائے ثقافت اور تجارت کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیاں عائد کر دینے سے ایران کے دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور پابندیاں ایران کی ترقی کی راہ میں روکاوٹ نہیں بن سکتیں ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران،پاکستان فیڈریشین برائے ثقافت اور تجارت کے صدر ’’خواجہ حبیب الرحمن‘‘ نے پاکستانی تاریخی شہر لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیاں عائد کر دینے سے ایران کے دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور پابندیاں ایران کی ترقی کی راہ میں روکاوٹ نہیں بن سکتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں کی ہمیشہ پاسداری کی گئی اس کے باوجود امریکہ کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں کو دوبارہ لاگو کرنا ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس ایران میں مختلف منصوبوں میں 50 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے لیکن امریکہ کی جانب سے مسلسل سازشیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی نسبت ایران کی موجودہ اقتصادی اور معا شی صورتحال کافی بہتر ہے اور امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کرنے سے ایران کی ترقی کی راہ میں روکاوٹ پیدا نہیں ہوسکتی ۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی