ٹرمپ نیتن یاہو کےدستورپرعمل پیرا
عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار: نیوز نور 10 مئی/عرب دنیاکے مشہوررائٹراورتجزیہ نگار نے کہا ہے
کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کےدستورپرعمل کیا ہےکہ جس کےخطے کی سلامتی کے لیے خطرناک
نتائج نکلیں گے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق عرب
کےمشہوررائٹر،تجزیہ نگاراورروزنامہ رای الیوم کے چیف ایڈیٹر’’عبدالباری اطوان‘‘ نے
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اقدام کوتہران میں نظام کی تبدیلی کےمنصوبےکا
پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح امریکہ
نے مہلک ہتھیاروں کا بہانہ پرعراق اورلیبیا کے نظام کو تبدیل کرنے کا اقدام
کیا تھا ٹرمپ بھی اسی طرز کے اقدامات کا سہارا لیکر اور صیہونی لابی کی ایما پر ایران
کے جمہوری اور اسلامی نظام کو تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جب
سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پرمبنی ایران سےمربوط دستاویزات کو پیش کرنےکا
ڈرامہ کیا تھا تو اسی وقت سے مشخص تھا کہ ٹرمپ کی حکومت اس معاہدے کو توڑنے اور
ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں لگانےکےلیےاپنے آپ کو آمادہ وتیارکررہی ہےتاکہ
آخرکارایران کے نظام کا تختہ اُلٹ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے امریکہ کےاس جذباتی اقدام کو
مسترد کردیا ہے اورجرمنی، فرانس اورانگلستان نےاس معاہدے کی پابندی کی ضرورت
پرزوردیتے ہوئےاس معاہدے کی تمام شقوں پرایران کی پابندی کی تائید کی ہے۔ موصوف تجزیہ کارنے کہا کہ ٹرمپ نےوہ کام کیا ہےکہ جو نیتن یاہو
چاہتا تھا اورایران پرحملہ کرنےاوراپنی حمایت میں خلیج فارس کی بعض حکومتوں کو جمع
کرنے اور خطے کو خون کے ایک سمندرمیں ڈبونےکی غرض سےاس کے مطالبات کو پورا
کرنے والےآلہ کارمیں تبدیل ہوگیا ہوا ہے اوراس حملےکےاخراجات کو پورا کرنے کے لیے
اپنے خزانے میں باقی بچنے والے تمام ڈالروں کو خرچ کرے۔ انہوں نے کہا کہ یقینا ٹرمپ کا یہ اقدام ایٹمی معاہدے کے بارے
میں دوبارہ مذاکرات کرنے اورایرانی میزائل سسٹم کے خاتمے کا باعث نہیں بنے گا
اوریہ ملک یورینیم کی افزودگی کو مزید تیزترکردے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ ہےجوہم عربوں اورمسلمانوں
سےقربانی دینے اوراس کے اخراجات پورا کرنےکا تقاضا کرتی ہے لیکن ان کے لیےاس جنگ
کا کوئی نتیجہ نہیں نکلےگا اوراس جنگ میں اسرائیل کو شکست ہوگی کہ جو اس جنگ کو
چھیڑنے کے لیے ہاتھ پاوں مار رہا ہے۔ عرب تجزیہ کار نے کہا کہ جس طرح کہ ہم نے پہلےکہا تھا کہ اسرائیل اس
جنگ سے بچ نہیں سکےگا اورجس طرح کہ سید حسن نصراللہ نےمقبوضہ فلسطین میں صہیونی
شہریوں کو نصیحت کی تھی کہ وہ اپنی جان کو بچائیں اوراس سرزمین سے نکل جائیں
کیونکہ اگریہ جنگ چھڑگئی تو کوئی بھی پناہ گاہ ان کی جان کی حفاظت نہیں کرسکتی ہے۔ عبدالباری اطوان نے مزید کہا کہ ایران عالمی امن وامان
اورسلامتی کےلیے کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ اسرائیل کہ جس نے فلسطین پرقبضہ کررکھا ہے اورہرروزبے
گناہ لوگوں کو قتل کررہا ہے عالمی امن وامان اورسلامتی کے لیےخطرہ ہے۔