نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


صہیونی رہنما:

 نیوزنور11اگست/صیہونی یونین پارٹی کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیل کی اکثر سیاسی پارٹیاں ریاست کی موجودہ صورتحال سے پریشاں حال ہیں اورنیتن یاہو کی مخالف بہت ساری سیاسی شخصیتوں کا ماننا ہے کہ یہ صورتحال نیتن یاہو کی ناسنجیدہ حرکتوں کی وجہ سے پیش آئی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق صہیونی یونین پارٹی کے رہنما ’’آوی گابی‘‘ نے حیفا میں واقع سدوت کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کے حکمران اور فوج انتہائی طور پر عدم استحکام کا شکار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت حماس کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی اور نہ ہی ان کے ساتھ مذاکرات کی ہمت کر سکتی ہے۔

موصوف رہنما نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی یہودی معاشرہ ایسا نہیں ہے جس کے سر پر ہمیشہ موت کا سایہ منڈلا رہا ہو صرف اسرائیل میں بسنے والا یہودی معاشرہ اس صورتحال سے دوچار ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اپنے قیام سے آج تک فلسطینیوں پر ظلم و تشدد روا رکھنے کی وجہ سے زوال کے دہانے پر کھڑا ہے اور ایک دن جلد ایسا آئے گا جب مظلوم فلسطینیوں کے لہو کا سیلاب اسے اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی