بے اصولی،بے ایمانی اور عہدہ شکنی میں ٹرمپ کا کوئی ثانی نہیں
امام جمعہ تہران:
نیوزنور11اگست/ایرانی دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ ایک ایساجھوٹا اور مکار شخص ہے کہ جس کے ساتھ اگر مذاکرات ہوں تو تب بھی وہ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران کے امام جمعہ ’’آیت اللہ محمد امامی کاشانی‘‘ نے تہران میں نمازیوں کے جم غفیر سے اپنے خطاب میں کہا کہ بے اصولی،بے ایمانی اور عہدہ شکنی میں ٹرمپ کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ مذاکرات سے متعلق ہمارا مؤقف قائد اسلامی انقلاب کے مؤقف کی طرح ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے والا شخص ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھٹے امام حضرت جعفر ابن صادق ؑ نے حضرت عیسٰی ؑ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا ہےکہ جو شخص زیادہ جھوٹ بولتا ہو اس کی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں تاہم ٹرمپ نہ تو حضرت عیسٰی ؑ پرہی یقین رکھتا ہے اور ہی اس کے خدا پر۔
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ ٹرمپ جھوٹ زیادہ بولتا ہے جس کی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور اس نے اب تک دنیا سے کئے گئے وعدوں پر بھی عمل نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں نے امریکہ اور صہیونیوں کی حمایت بالخصوص سعودی عرب کے پیسوں سے ایک ایسی منفی فضا پیدا کی ہے جس کا مقصد عالم اسلام کو ختم کرنا ہے۔
آیت اللہ کاشانی نے مزیدکہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ دنیا کویہ دکھانا چاہتا ہے کہ دباؤ اور پابندیوں سے ایران متاثر ہوا ہے مگر ہمیں قائد اسلامی انقلاب کی ہدایات کے مطابق معاشی مسائل کے حل کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔
- ۱۸/۰۸/۱۱