امریکہ یمنی بچوں کے خلاف سعودی اتحاد کے جرائم میں برابر کا شریک ہے
امریکی قانون ساز:
نیوزنور 10 اگست/ امریکہ کے ایک معروف قانون ساز و سابق صدارتی اُمیدوار نےسعودی جنگی اتحاد کے ہاتھوں یمنی بچوں کے حالیہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مذکورہ اتحاد کی حمایت کرکے سعودی عرب کے جرائم میں برابر کاشریک ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ’’برنی سینڈرس ‘‘نے سعودی جنگی اتحاد کے ہاتھوں یمنی بچوں کے حالیہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مذکورہ اتحاد کی حمایت کرکے سعودی عرب کے جرائم میں برابر کاشریک ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کا یہ دعویٰ کہ وہ اپنی قومی سلامتی کیلئے سعودی جنگی اتحاد کو سپورٹ دے رہا ہے مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمن جنگ میں امریکہ کی شرکت سے عالمی اسلام میں امریکہ کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور عرب دنیا کے اس غریب ترین ملک میں القاعدہ جیسے دہشتگرددوبارہ مضبوط ہوئے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کو روکوانے میں کردار ادا کرے۔