نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


کینیڈا کے معروف سیاسی تجزیہ کار:

نیوزنور 10 اگست/کینیڈا کے ایک معروف سیاسی مبصر نے کہا ہے سعودی عرب اوراسکے مغربی اتحادی شامی جنگ ہار چکے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’مارک ٹیلینو‘‘نے کہاکہ سعودی عرب کی وہابی رژیم کے ہاتھوں عرب جمہوریہ شام کی تباہی میں کینیڈا حکومت بھی برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہاکہ  شامی بحران کے آغاز سے ہی کینیڈا ،نیٹو اوران کے علاقائی اتحادی بالخصوص سعودی عرب ،قطر اورترکی القاعدہ اور داعش جیسے تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  شام کو آج جس انسانی المیہ کا سامنا ہے وہ مغرب اوران کے اتحادیوں کی طرف سے اس ملک پر مسلط کردہ براہ راست جنگ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اورسعودی عرب اورکینیڈا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ وہابی ریاض رژیم چاہتی ہے کہ حکومت کینیڈا اس کے سیاہ انسانی حقوق  ریکارڈ کو بے نقاب نہ کرے ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور کینیڈا دونوں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شامی عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کی بنا پر مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

 

کینیڈا

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی