علاقائی ممالک پر معاشی و اقتصادی پابندی قابل برداشت نہیں
عراق کی صدر تحریک کے سربراہ:
نیوزنور 10 اگست/عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے علاقائی ممالک پر امریکی پابندیوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ اقوام کے خلاف اقتصادی پابندی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک کے سربراہ حجت الاسلام مقتدیٰ صدر نے علاقائی اقوام پر امریکی پابندیوں کے ردعمل میں کہا کہ اقوام کے خلاف اقتصادی پابندی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پورا خطے بالخصوص عراق امریکہ پالیسی جو پابندیاں اور محاصرے پر مبنی ہے کی وجہ سے شدید حالات اور شرایط کا شکار ہے جبکہ خطی کی مظلوم اقوام بھی اس مصیبت سے نہیں بچیں۔
مقتدیٰ صدر نے کہا کہ یہ وہی کھانا اور ذلت کی سیاست ہے جسے امریکہ حکومتوں کے خلاف دشمنی کا بہانہ بنا کر مختلف علاقوں میں استفادہ کرتا ہے۔
انہوں نے امریکہ کو انتباہ کیا کہ اگر وہ اپنے ان فیصلوں پر نظرثانی نہ کرے تو ہم بھی علاقائی اقوام کو درپیش مشکلات اور نقصانات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔