واشنگٹن کی ایران مخالف دشمنی سے امریکہ عالمی سطح پر تنہا پڑھ گیا ہے
امریکی تجزیہ کار:
نیوزنور 10 اگست/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ یکطرفہ پابندیاں عائد کرکے عالمی سطح پر امریکہ کو مزید تنہا کردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ایڈورڈ کوریگن‘‘نےکہاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ یکطرفہ پابندیاں عائد کرکے عالمی سطح پر امریکہ کو مزید تنہا کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کی خودمختار ریاستیں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ان کے تعلقات پر امریکی مطالبات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو تیل کی فروخت سےروکنے کی امریکی کوششوں کو دنیا بھر کے اکثر ممالک خاص کر روس ،چین ،ہندوستان اوریورپ کی طرف سے مخالفت کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ان عالمی طاقتوں کو دھمکیوں کے ذریعے مرغوب نہیں کرسکتا ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ایران مخالف اقدامات سے خود امریکی معیشت کو نقصان ہونے جارہا ہے۔
ادھرایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاہے کہ آج دنیا ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عملدر آمد کرنے تیار نہیں ہے بلکہ بعض ممالک ان پابندیوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے امریکہ نے کبھی صداقت کا مظاہرہ نہیں کیا اور ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی حالیہ پیشکش بھی محض دکھاوا ہے۔