کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا ہے
نیوزنور 10 اگست/ کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا ہے جس کا حکومت نے بذریعہ خط اعلان بھی کردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا ہے جس کا حکومت نے بذریعہ خط اعلان بھی کردیا ہے۔
کولمبیا کی نئی حکومت کے وزیر خارجہ کارلوس ہولمس نے بتایا کہ سابق صدر نے الوداعی فیصلوں میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ خط میں کہا گیا کہ کولمبین حکومت اس فیصلے سے سب کو آگاہ کررہی ہے کہ حکومت نے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرلیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ اتحادی و دوستانہ ممالک سے تعلقات تعاون کی بنیاد پر برقرار رہیں اور ہم عالمی امن اور سکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے پیر کے روز کولمبیا کا دورہ کرنا تھا تاہم انہوں نے شیڈول دورے کو ملتوی کردیا ہے۔