ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے امریکی کمپنی دیوالیہ
رپورٹ:
نیوزنور 10 اگست/ایک رپورٹ کے مطابق چین کے ساتھ ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے معروف امریکی کمپنی ایلیمنٹ الیکٹرانکس دیوالیہ ہونے کے دہانے پہنچ گئی ہے اور وہ عنقریب بند ہوجائے گی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق چین کے ساتھ ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے معروف امریکی کمپنی ایلیمنٹ الیکٹرانکس دیوالیہ ہونے کے دہانے پہنچ گئی ہے اور وہ عنقریب بند ہوجائے گی۔
امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایلیمنٹ الیکٹرانکس کمپنی کے عہدیداروں نے ریاست کے محکمہ ملازمت کے نام ایک خط ارسال کرکے اعلان کیا ہے کہ چین کے خلاف صدر ٹرمپ کے ذریعے کسٹم ڈیوٹی عائد کئے جانے کی وجہ سے یہ کمپنی آئندہ اکتوبر کے مہینے میں بند ہوجائے گی۔
اس خط میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے ذریعے چینی مصنوعات پر اچانک کسٹم ڈیوٹی عائد کردئے جانے اور چین سے ٹیلی ویژن کے اصلی پرزوں کی درآمدات پر بھی ٹیکس لگ جانے کی وجہ سے ایلیمنٹ الیکٹرانکس کمپنی کے ملازمین کی چھٹی کی جارہی ہے اوراب اس کمپنی کو بند کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے گذشتہ جولائی کے مہینے میں چین سے درآمد کی جانی والی مصنوعات اور سامان منجملہ ٹیلی ویژن اور ویڈیو کے پرزوں پر پچیس فیصد ٹیکس عائد کردیا تھا۔
چین نے بھی جوابی اقدامات کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر پچیس فیصد ڈیوٹی عائد کردی ہے جس کی کل مالیت سولہ ارب ڈالر ہے۔