پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال ایران کا جائز حق ہے
ہندوستانی دفتر خارجہ ترجمان:
نیوز نور 10 مئی/ہندوستانی دفتر خارجہ ترجمان نے ایران کے جوہری مسئلے کو سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال اسلامی جمہوریہ ایران کا جائز حق ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی دفتر خارجہ ترجمان’’رویش کمار‘‘نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق حالیہ تبدیلیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال اسلامی جمہوریہ ایران کا جائز حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کو صرف سفارتی اور مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔
بھارتی ترجمان نے جوہری معاہدے کے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے مل بیٹھ کر تمام مسائل کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علحٰیدگی کا اعلان کردیا تھاٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علحٰیدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا۔
انہوں نے ایرانی قوم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ