جارجیا کو نیٹو میں شامل کیا گیا تو ایک تباہ جنگ کا آغاز ہوگا
پنجشنبه, ۹ آگوست ۲۰۱۸، ۰۳:۱۵ ب.ظ
روسی وزیر اعظم:
نیوزنور09 اگست/روس کے وزیراعظم نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر جارجیا کو نیٹو میں شامل کیا گیا تو ایک تباہ جنگ کا آغاز ہوگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیراعظم ’’دمتری میدوی دیو‘‘ نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر جارجیا کو نیٹو میں شامل کیا گیا تو ایک تباہ جنگ کا آغاز ہوگاکیونکہ اس قسم کی امریکی پالیسی غیرذمہ دارانہ ہے جو نیٹو اتحاد کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ نیٹو اتحاد میں جارجیا کی شمولیت سے روس کے ساتھ تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور نیٹو کے قواعدوضوابط کے تحت علاقائی تنازعات رکھنے والے ممالک اتحاد میں شامل نہیں ہوسکتے۔