نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


صیہونی روز نامہ:

 نیوزنور09 اگست/صیہونی حکومت کی جانب سے شائع و ہونے والے روز نامہ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ  حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ بیس ہزار میزائل اور مارٹر گولے موجود ہیں اور حزب اللہ با آسانی صہیونی حکومت کے700 مختلف مقامات پر میزائل حملے کر سکتا ہے

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے شایع ہونے والےاخبار’’معاریو‘‘ نے صہیونی عسکری تجزیہ نگاروں کی مدد سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں لبنان کے ساتھ جنگ کا احتمال بہت کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ بیس ہزار میزائل اور مارٹر گولے موجود ہیں اور حزب اللہ با آسانی صہیونی حکومت کے  700 مختلف مقامات پر میزائل حملے کر سکتا ہےجبکہ رپورٹ میں ان مناطق جہاں حزب اللہ میزائل حملے کر سکتا ہے ان کا نام نہیں لیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حزب اللہ کے اسلحہ خانہ میں ایسے میزائل اور مارٹر گولے موجود ہیں جو اسرائیل میں 200 کلومیٹر تک مار کرسکتے ہیں اور 45 کلومیٹر تک ان میزائلوں کا اثر دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل اسرائیلی پہاڑیوں پر 200 سے400 کلو گرام کے بموں کے ذریعہ آسانی سے اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

معاریو نے مزید لکھا ہے کہ حزب اللہ کے بعض میزائل اسرائیل کے حساس عسکری مقامات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں اور ان حملوں کو روکنے کی صلاحیت اسرائیلی فوج میں نہیں ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی