ایران جوہری معاہدے کے حق میں لڑیں گے
جرمن وزیر خارجہ:
نیوزنور09 اگست/جرمن وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران سے معاہدہ ہمارے مفادات کے مطابق ہے لہذا ہم اسے تحفظ دلانے کے لئے لڑیں گے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ بات جرمن وزیر خارجہ ’’ہائیکو ماس‘‘ نے ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران سے معاہدہ ہمارے مفادات کے مطابق ہے لہذا ہم اسے تحفظ دلانے کے لئے لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنا اس کے فقدان سے بہتر ہے۔
ماس نے امریکہ کی جانب سے ایران مخالف اقدامات کے نتائج اور علاقے میں کشیدگیوں کوبڑھانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ جوہری معاہدے کے خاتمے کے مخالف ہیں۔
موصوف وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران یورپ کا پڑوسی ملک ہے لہذا اس کی سیکورٹی اور سلامتی یورپی یونین کے لئے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں تنازعات پیدا کرنے والی سازشوں سے صرف علاقائی ممالک بدامنی کا شکار ہوجائیں گے۔
ہائیکو ماس نے مزیدکہا کہ ایرانی حکومت کی تبدیلی پر دلچسپی کھنے والے ممالک کو جان لینا چاہئے کہ اس مسئلے سے ایک بڑا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔