امریکہ کے پیش کردہ منصوبے سنچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے میں آل سعود و آل نیہان کا کردار انتہائی شرمناک ہے
جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے :
نیوزنور09 اگست/ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف امریکی منصوبے سنچری ڈیل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب جیسے عرب ممالک امارات امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے’’ ناصر ابو شریف ‘‘نے کہا کہ سنچری ڈیل منصوبہ جو امریکہ اور صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف تیار کیا ہے کو عملی جامہ پہنانے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب کھل کر امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔
جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور علاقے کے بعض عرب حکام فلسطینیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنے حقیقی مطالبات اور اُمنگوں منجملہ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق اور مطالبے سے دستبردار ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی عشروں کے دوران استقامتی تحریکوں اور انتفاضہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات ، بنیادی حقوق اور اُمنگوں سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سنچری ڈیل امریکہ کا پیش کردہ ایک نیا منصوبہ ہے جس کے تحت فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔
ناصر ابو شریف نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت بیت المقدس صیہونی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا اور دیگر ملکوں میں پناہ گزیں فلسطینیوں کو وطن واپسی کا حق نہیں رہے گا اور غزہ اور غرب اردن میں باقی بچی زمینیں ہی فلسطینیوں کی ملکیت رہیں گی۔
- ۱۸/۰۸/۰۹