مسلم نیٹو کی تشکیل ناممکن ہے
سابق ایرانی سفیر :
نیوزنور09 اگست/عراق میں ایران کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ خلیجی اور عرب اتحادیوں کےساتھ عرب نیٹو تشکیل دینے کی ٹرمپ کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی کیونکہ خلیج تعاون کونسل ممبران کو سیاسی اورثقافتی مسائل درپیش ہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’دینیفار‘‘نےکہاکہ خلیجی اور عرب اتحادیوں کےساتھ عرب نیٹو تشکیل دینے کی ٹرمپ کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی کیونکہ خلیج تعاون کونسل ممبران کو سیاسی اورثقافتی مسائل درپیش ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کا عرب نیٹو کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا کیونکہ خلیجی ریاستیں منقسم اور ایک دوسرے کی حکومتوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ خلیجی ریاستوں کی اقتصادی صورتحال ٹھیک ہے لیکن عرب ریاستوں کے درمیان وسیع اختلافات ابھی بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اوربحرین جیسی خلیجی حکومتیں واشنگٹن اورتل ابیب کی پالیسیوں کی حمایتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ خطے کی دیگر عرب حکومتیں یہی نقطہ نظر رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ قطر ،ترکی اوربعض دیگر علاقائی ممالک کی ایک آزادانہ پالیسی ہے جو سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور بحرینی حکومت کی پالیسیوں سے بالکل مختلف ہے۔