عراق امریکی دباؤ کےسامنے جھکنے والا نہیں ہے/ ہم ایرانی بھائیوں کےساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو برقراررکھیں گے
عراقی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور09 اگست/جماعت علمائے عراق کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ اقتصادی محاصرے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی عوام اورحکومت امریکی محاصرے کے خلاف ایران کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’شیخ خالد الملا‘‘نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ اقتصادی محاصرے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی عوام اورحکومت امریکی محاصرے کے خلاف ایران کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کا ہمسایہ اوربرادر ملک ہے ہماری مشترکہ ثقافت اورتاریخ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عراق کو جب سنگین مشکلات کا سامنا تھا اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران نے ہی ہماری امداد کی ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ،عراق ،فلسطین ،شام اوریمنی عوام کا سب سے بڑا حامی ہے۔
عراقی اہلسنت عالم دین نے کہاکہ عراق امریکی دباؤ کےسامنے جھکنے والا نہیں ہے اور ہم ایرانی بھائیوں کےساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو برقراررکھیں گے۔
- ۱۸/۰۸/۰۹