تکفیری دہشتگردی کے خلاف عرب جمہوریہ شام کی فتح یقینی ہے
جمہوریہ چک کے معروف تجزیہ کار:
نیوزنور09 اگست/عالمی امور کے جمہوریہ چک کے ایک ماہر نے شام پر مسلط تکفیری دہشتگردی کے خلاف شامی عوام، قیادت اورعوام کی حتمی فتح یقینی ہے کہا ہے کہ اس ملک کی عوام نے پوری شجاعت کےساتھ اپنے ملک کی خودمختاری اورارضی سالمیت کا دفاع کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’پراسٹ جوسکا پرودا‘‘نے شام پر مسلط تکفیری دہشتگردی کے خلاف شامی عوام قیادت اورعوام کی حتمی فتح یقینی ہے کہا ہے کہ اس ملک کی عوام نے پوری شجاعت کےساتھ اپنے ملک کی خودمختاری اورارضی سالمیت کا دفاع کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام اوراسکے اتحادیوں نے پوری انسانیت کے دشمن اور مغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کو شکست دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں گذشتہ چھ سالوں سے مغرب کی مسلط کردہ دہشتگردی کا اصل مقصد بشارالاسد کی قانونی حکومت کو کمزور کرنا تھا۔
انہوں نے کہاکہ شام میں سرگرم تکفیری گروہوں کہ جو اب مکمل نابودی کی اوربڑھ رہے ہیں کو امریکہ ،ترکی ،سعودی عرب اورصیہونی رژیم نے شامی عوام کے خلاف تمام وسائل فراہم کئے۔
انہوں نے کہاکہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی دہشتگرد مخالف کامیاب مہم نہ صرف علاقائی بلکہ تمام دنیاوی ممالک کیلئے مثالی ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔