جاپان مشکل حالات میں بھی ایران کا ساتھ نہ چھوڑنے کیلئے پُرعزم
جاپانی بین الاقوامی فرینڈشپ کونسل کے چیئرمین :
نیوزنور08اگست/جاپان کی بین الاقوامی فرینڈشپ کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ جاپان مشکل حالات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کا ساتھ نہیں چھوڑے گا بلکہ دونوںممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی بین الاقوامی فرینڈشپ کونسل کے چیئرمین ’’ماٹسوز اوا‘‘ نے ٹوکیو میں تعینات نئے ایرانی سفیرمرتضی رحمانی موحد کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ جاپان مشکل حالات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کا ساتھ نہیں چھوڑے گا بلکہ دونوںممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جاپان کے لئے نہ صرف ایک دوست بلکہ ایک بھائی ملک ہے۔
ملاقات میں ایرانی سفیررحمانی موحد نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ یہ کونسل گزشتہ کی طرح دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے تعمیری کردار ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر مرتضی رحمانی موحد نے 14 جولائی کو نائب جاپانی وزیر خارجہ تاکہ او آکیبا سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔