نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی ماہرین:

 نیوزنور08اگست/امریکہ کے کہنہ مشق ماہرین نے نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کی گئیں دستاویزات کو جعلی قرار دے کر ڈونالڈ ٹرمپ کو کسی بھی قسم کے ایران مخالف اقدام سے خبردار کیاہے۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے کہنہ مشق ماہرین نے نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کی گئیں دستاویزات کو جعلی قرار دے کر ڈونالڈ ٹرمپ کو کسی بھی قسم کے ایران مخالف اقدام سے خبردار کیاہے۔

 خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ۱۹ تجربہ کار ماہرین، مرکزی انٹیلی جنس اور قومی سلامتی ایجنسی ادارے نے ایک مشترکہ خط میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب اپنی جعلی دستاویزات کے ذریعے واشنگٹن کو ایران کے خلاف اقدامات کرنے پر اکسا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس خط میں نیتن یاہو کی طرف سے عراق میں تباہی پھیلانے والے اسلحے کے استعمال کے حوالے سے جارج ڈبلیو بوش کو دی گئی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بھی دی گئی نیتن یاہو کی رپورٹ عراق کی رپورٹ کی طرح بے بنیاد ہے۔

امریکہ کے کہنہ مشق انٹیلی جنس ماہرین نے ڈونالڈ ٹرمپ کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایران کے حوالے سے آپ کو کھلونا بنا کر استعمال کر رہے ہیں۔

امریکی ماہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے ایران کے جوہری پلانٹ کے سلسلے سے امریکی صدر کو پیش کی گئی دستاویزات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ایسی دستاویزات کے ذریعے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جو جعلی ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ اس سلسلے میں موثق دستاویزات پائی جاتی ہیں جو اس بات کی تائید کرتی ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے میں سرگرم ہے تو ہمارے نزدیک آپ کو دھوکا ہوا ہےاوراگر آپ بے بنیاد معلومات کی بنا پر ایران کے بارے میں کوئی فیصلہ لیتے ہیں تو اس کا نتیجہ وہی ہو گا جو عراق کے بارے میں بوش کے غلط فیصلے سے ہوا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی