تمام فریقین ایران جوہری معاہدے پر کاربند رہیں
اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کے ترجمان:
نیوزنور08اگست/اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایران جوہری معاہدے کو ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس میں شامل تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ جوہری معاہدے پر قائم رہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کے ترجمان’’فرحان حق‘‘ نے ایران جوہری معاہدے کو ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس میں شامل تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ جوہری معاہدے پر قائم رہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ایران جوہری سمجھوتے کو ایک سفارتی کامیابی سمجھتے ہیں اور وہ تمام فریقین سے اس معاہدے کی حمایت جاری رکھنے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔
ترجمان اقوام متحدہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے ہم اس زمرے میں اپنے حصے کی ذمے داری نبھاتے رہیں گے۔
انہوں نے گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں کی دوبارہ بحالی کے بعد اپنے مؤقف کا اعلان کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین نے بھی ایران مخالف امریکی پابندیوں پر اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ یورپی کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو جاری رکھیں گی اور اور یورپی یونین بھی ان کی حمایت کرتی رہے گی۔
- ۱۸/۰۸/۰۸