امریکہ صیہونی رژیم اوران کے عرب اتحادی تکفیری دہشتگردوں کے سب سے بڑے حامی ہیں
سینئر شامی قانون ساز:
نیوزنور 08اگست /شام کے ایک سیاستدان نے کہا ہے کہ امریکہ کے زیر قیادت نام نہاد دہشتگرد مخالف اتحاد نے جنوبی شام میں ابھی تک ایک بھی داعشی دہشتگرد کو ہلاک نہیں کیا ہے اس اتحاد میں شامل تمام ممالک شام میں دہشتگردوں کے حامی اور شامی عوام کے قتل عام میں ملوث ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’ولید درویش‘‘نےکہاکہ امریکہ کے زیر قیادت نام نہاد دہشتگرد مخالف اتحاد نے جنوبی شام میں ابھی تک ایک بھی داعشی دہشتگرد کو ہلاک نہیں کیا ہے اس اتحاد میں شامل تمام ممالک شام میں دہشتگردوں کے حامی اور شامی عوام کے قتل عام میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ روزانہ کی بنیاد پر شامی عوام کو نشانہ بنارہا ہے اوریہاں اپنی غیر قانونی موجودگی کا جواز پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام مشکلات اورمصائب کے باوجود شامی عوام فوج کے ساتھ مل کر مغرب اور بعض عرب ممالک کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شامی عوام اپنے ملک کی قومی خودمختاری اورارضی سالمیت کا متحد ہوکر دفاع کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔