نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عراقی مصنف :

نیوزنور 08اگست /عراقی کے ایک سینئر مصنف وصحافی نے کہا ہے کہ پابندیوں اور دھمکیوں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی واشنگٹن حکومت کی پالیسیوں کا اسلامی جمہوریہ ایران نے کامیابی کےساتھ مقابلہ کیا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’اتحیر‘‘نےکہاکہ پابندیوں اور دھمکیوں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی واشنگٹن حکومت کی پالیسیوں کا اسلامی جمہوریہ ایران نے کامیابی کےساتھ مقابلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی عالمی برادری کی طرف سے مخالفت ٹرمپ انتظامیہ کی اورذلت آمیز شکست ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران  ایک عظیم ملک ہے اور امریکہ دھمکیوں اورپابندیوں کے ذریعے اس ملک کی قیادت اورعوام کو مرغوب نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کے باعث ایرانی عوام اورحکومت کے درمیان اتحاد مزید مضبوط ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام کو دشمنوں کی شیطانی سازشوں سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے  کیونکہ امریکہ کی قیادت میں دشمنان اسلام علاقائی ممالک کے خلاف خطرناک سازشوں پر عمل پیر اہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ اوراس کے  عرب اتحادی علاقے میں افراتفری اوردہشتگردی کے ذمہ دار ہیں یہ طاقتیں مقاومتی محور میں شامل ممالک کو کمزور کرنے کی مذموم سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے کہ چھ اگست کو صیہونی نواز ٹرمپ انتظامیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے رواں سال آٹھ مئی کو  ایران کےساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طورپر علحٰیدگی اختیار کرلی تھی اورتہران کے خلاف تمام پابندیاں  دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیاتھا ۔

ایٹمی معاہدے سے امریکی علحٰیدگی پر  دنیا کے ملکوں خاص طورپر ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک نے امریکہ کے  اس اقدام کی کڑی نکتہ چینی کی تھی ان ممالک نے  کہاتھا کہ وہ ایران کےساتھ ایٹمی معاہدے میں باقی ہیں اورتہران کے خلاف پابندیوں میں امریکہ کا ساتھ نہیں دیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی