دمشق کےساتھ شامی کردوں کے مذاکرات سے امریکہ چراغ پا
روزنامہ الاخبار:
نیوزنور 08اگست /ایک شامی روزنامہ نے لکھا ہے کہ دمشق کےساتھ شامی کردوں کے مذاکرات سے امریکہ چراغ پا اوروہ دونوں فریقین کے درمیان جاری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ الاخبار نے لکھا کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز اوردمشق حکومت کے درمیان حال ہی میں ہوئے مذاکرات سے امریکہ ناخوش ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ واشنگٹن حکومت دمشق اورکردوں کے درمیان کسی بھی طرح کے معاہدے کو روکنے کیلئے کردوں پر بشارالاسد کےسامنے زیادہ سے زیادہ مطالبات رکھنے پر اصرار کررہا ہے۔
القدس العربی نے لکھا کہ کام شیلی، حسقہ ،رقہ ،طبقہ اور شدادی علاقوں میں جو شامی کردوں کے زیر کنٹرول علاقے ہیں شامی حکومت اورکردوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد کردوں کی مقامی انتظامیہ نے شامی حکومت کے ساتھ اس بات پر اتفاق کرلیا ہے کہ حسقہ میں تیل تنصیبات کا انتظام دمشق حکومت کے حوالے کردیا جائےگا اورشامی حکومت بھی ان علاقوں میں صرف ان ہی لوگوں کو تیل فروخت کرےگی جن کے بارے میں دونوں فریقین نے سمجھوتہ کیا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۰۸