نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران کے خلاف امریکہ کی پالیسی ناکامی سے دوچار ہے

چهارشنبه, ۸ آگوست ۲۰۱۸، ۱۱:۰۰ ق.ظ


روزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ:

نیوزنور 08اگست /عرب دنیا کے ایک مشہور سیاسی تجزیہ کار اورروزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نےتحقیق کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی  ٹرمپ کی پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’اتوان ‘‘نے اپنے ایک مختصر مضمون میں لکھا کہ ایران کے خلاف ٹرمپ کی پالیسی شکست سے دوچار ہے اورامریکہ نے جو تہران کے خلاف رویہ اپنایا ہے اسے  امریکہ کو ہی نقصان ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ایران پرپابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے ٹرمپ کےفیصلے کا مطلب جنگ کا اعلان ہے اوراس سے ایک عالمی بحران پیدا ہوگا کیونکہ دنیا کے بہت سے اہم ممالک یورپ ،ہندوستان ،چین اورترکی واشنگٹن کی ایران مخالف پابندیوں کا مسترد کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت میں جو مؤقف اپنایا ہے اسے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران تنہا نہیں ہے اور اسے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی شکست سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے اُمید ہے کہ ٹرمپ کا ایران مخالف مؤقف ان کی صدارت کے خاتمے کا موجب بنےگا۔

واضح رہے کہ چھ اگست کو صیہونی نواز ٹرمپ انتظامیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے رواں سال آٹھ مئی کو  ایران کےساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طورپر علحیٰدگی اختیار کرلی تھی اورتہران کے خلاف تمام پابندیاں  دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیاتھا ۔

ایٹمی معاہدے سے امریکی علحٰیدگی پر  دنیا کے ملکوں خاص طورپر ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک نے امریکہ کے  اس اقدام کی کڑی نکتہ چینی کی تھی ان ممالک نے  کہاتھا کہ وہ ایران کےساتھ ایٹمی معاہدے میں باقی ہیں اورتہران کے خلاف پابندیوں میں امریکہ کا ساتھ نہیں دیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی