ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کی بیماری لاحق ہوگئی ہے
امریکی سنیٹئر:
نیوزنور07اگست/امریکہ کے ایک سینئر سنیٹئر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کی بیماری ہوگئی ہے اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کو وہ جھوٹ بول کر دھوکہ دے رہے ہیں
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی سنیٹئراورگذشتہ صدارتی انتخابات کے امیدوار ’’برنی سینڈرز‘‘نے ریاست میشیگن میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کی بیماری ہوگئی ہے اور وہ جھوٹ بول کر ووٹروں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سرمایہ دار افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے اوباما کیئر نام کی میڈیکل سہولیات اور مالیاتی قوانین کو منسوخ کررہے ہیں۔
موصوف سنیٹئر نے کہا کہ جب ٹرمپ میشگین آئے تھے تو انہوں نے اس ریاست کے عوام اور اسی طرح دیگر ریاستوں کے شہریوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سب کے لئے میڈیکل سہولیات فراہم کریں گے لیکن انہوں نے صرف جھوٹ بولا ہے۔
واضح رہے کہ اس درمیان واشنگٹن پوسٹ نے اپنے شمارے میں لکھا تھا کہ ٹرمپ نے گذشتہ پانچ سو اٹھاون روز میں چار ہزار دوسو انتیس بار جھوٹ بولا ہے یا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۰۷