نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی محقق:

نیوز نور 10 مئی /ایک امریکی محقق نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوران کے علاقائی ومغربی اتحادیوں کی طرف سے یمنی عوام  پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اورامریکہ جیسی سامراجی طاقتوں نے یمنیوں کا بہیمانہ قتل عام کروانے کیلئے سعودی قیادت کو تمام وسائل فراہم کئے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’پیٹرک ولکن‘‘نے سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اوران کے علاقائی ومغربی اتحادیوں کی طرف سے یمنی عوام  پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اورامریکہ جیسی سامراجی طاقتوں نے یمنیوں کا بہیمانہ قتل عام کروانے کیلئے سعودی قیادت کو تمام وسائل فراہم کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ ،برطانیہ ،فرانس کے  جدید ہتھیاروں سے یمن  میں عام شہروں ،اسپتالوں ،بازاروں ،کاروباری مراکز کو  نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  سعودی عرب کی وہابی رژیم نے مغرب کی حمایت سے یمنی عوام کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کرکے دسیوں ہزار  یمنیوں کا قتل عام کیا ہے۔

 یمن پر ظالمانہ محاصرے کے نتیجے میں اس ملک کی  نصف سے زیادہ آبادی صاف پانی اور طبی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں۔

موصوف تجزیہ کار نے کہاکہ مغربی ممالک خاص کر امریکہ ،برطانیہ اورفرانس نے  یمن جنگ کےد وران سعودی عرب اوراسکے اتحادیوں کو جدید اقسام کے ہتھیار فراہم کئے ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی  خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کی عوام آہستہ آہستہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،امریکہ ،برطانیہ اورفرانس کے جرائم سے آگاہ ہوکر ان ممالک کے خلاف آواز اُٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں اس وقت 2 کروڑ یمنیوں کو  فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے  تاہم سعودی اتحاد اوراسکے مغربی آقاؤں کو یمنی عوام کے مسائل  ومصائب کی کوئی پرواہ نہیں ہے کیونکہ اخلاقی طورپر ان کا دیوالیہ ہوچکا ہے۔

واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔















نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی