ایرانی معیشت امریکی پابندیوں کو ناکام بنادے گی
چینی پروفیسر:
نیوزنور07اگست/چینی یونیورسٹی کے پروفیسر اور عالمی تجارتی امور کے ماہر نے کہاہے کہ ایرانی معیشت بحرانوں کے سامنے مضبوط ہے اور اس کے ذریعے امریکی پابندیوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چینی یونیورسٹی کے پروفیسر اور عالمی تجارتی امور کے ماہر ’’چنگی سو‘‘ جو چین کی سماجی سائنس اکیڈمی کے ڈائریکٹر برائے عالمی تجارت بھی ہیںنے ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں کہا کہ ایرانی معیشت بحرانوں کے سامنے مضبوط ہے اور اس کے ذریعے امریکی پابندیوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی معیشت بغیر کسی مشکل کے امریکی پابندیوں کو پس پاکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی کے بعد اس نے ایران پر یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کیں جبکہ عالمی برادری اس پر اتفاق نہیں رکھتی لہذا ان پابندیوں کے اثرات کم ہوں گے۔
چینی پروفیسر نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک بشمول روس، چین اور یورپی یونین نے امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ اقتصادی روابط کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
انہوں نے ایران چین قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ان تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتیں بلکہ ایران اور چین کے درمیان معاشی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پروفیسر چنگی سو نےمزید کہا کہ اگر مستقبل میں یورپی ممالک بھی ممکنہ طور پر ایران جوہری معاہدے سے نکل جائیں تو اس صورتحال سے بھی ایران اور چین کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
- ۱۸/۰۸/۰۷