شامی عوام نے اپنی استقامت اورمقاومت سے سامراج کو شکست دی ہے
مصری محقق:
نیوز نور07اگست /مصر کے ایک معروف محقق کے مطابق عرب جمہوریہ شام نے اپنی عوام کی استقامت اورفوج کی صلاحیتوں کے باعث تکفیری دہشتگردی کو شکست دی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’محمد یوسف‘‘نےکہاکہ عرب جمہوریہ شام نے اپنی عوام کی استقامت اورفوج کی صلاحیتوں کے باعث تکفیری دہشتگردی کو شکست دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشوں کو شامی عوام ،قیادت اورفوج نے ناکام کردیا ۔
انہوں نے کہاکہ سامراج کے خلاف عرب جمہوریہ شام کی مقاومت اوراستقامت پوری دنیا کیلئے ایک ماڈل ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت السیسی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دمشق حکومت کی حمایت کاباضابطہ طورپر اعلان کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ السیسی حکومت کو چاہئے کہ وہ عرب جمہوریہ شام کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات بحال کرے۔
مصری تجزیہ نگار نے کہاکہ روس اورمصر کے درمیان تعلقات بحران سے قبل قریبی اوردوستانہ رہے ہیں اس لئےدمشق اورقاہرہ کے درمیان سفارتی تعلقات فوری طورپر بحال ہونی چاہئے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۸/۰۷