نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی صحافی:

نیوز نور07اگست /ایک معروف امریکی صحافی وامن کارکن نے  یمنی عوام کے خلاف سعودی جنگی اتحاد کے انسانیت سوز جرائم کی پرزورالفاظ میں مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ جب تک یمن میں عوام کے قتل عام کو نظرانداز کرتی رہے گی سعودیہ  وہاں اپنے جرائم جاری رکھے گا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو  میں امریکی ریاست ورجینیا کے معروف صحافی ‘‘جنیس کوٹکیمپ‘‘نے یمنی عوام کے خلاف سعودی جنگی اتحاد کے انسانیت سوز جرائم کی پرزورالفاظ میں مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ جب تک یمن میں عوام کے قتل عام کو نظرانداز کرتی رہے گی سعودیہ  وہاں اپنے جرائم جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہاکہ  جب تک مغربی ذرائع ابلاغ یمنی عوام کے قتل عام اور اس ملک میں جاری تنازعے کے پیچھے جارحین کے حقیقی اہداف کو بے نقاب نہیں کرتا سعودی عرب اپنے وحشیانہ جرائم جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہاکہ  مغربی عوام میں یمن کے خلاف سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم سے  میڈیا کو پردہ اُٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ سعودیہ پر دباؤ ڈالا جاسکے ۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے  مغربی حکومتوں اورمیڈیانے سعودی عرب کے یمنی عوام کے خلاف  انسانیت سوز جرائم پرمجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے اوروہ بن سلمان کو  ایک اصلاح پسند کے طورپر پیش کرکے علاقائی عوام کا قتل عام کرنے کیلئے اسے اربوں ڈالر کے ہتھیار فراہم کررہی ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ یمن کی مظلوم اورنہتی عوام کی جانوں کو تحٖفظ فراہم کرنے میں بین الاقوامی  برادری کے کردار کے بارے میں یہ واضح ہوچکا ہے کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ بحران یمن  میں مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے ۔

انہوں نے حوثیوں کی دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ  یمنی عوام نے جارحین کے سامنے زبردست استقامت کا مظاہرہ کرکے دشمنوں کو حیران کردیا ہے ۔

واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

یمن

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی