سعودی عرب اور کینیڈا مابین سفارتی جنگ اپنے انتہا کو پہنچ چکی ہے
رپورٹ :
نیوزنور7اگست/سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے جس سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کے مابین سفارتی جنگ اپنے انتہا کو پہنچ چکی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے نہ صرف کینیڈا سے اپنے سفیر کو واپس بلالیاہے بلکہ کینیڈین سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹے میں سعودی عرب چھورنے کا حکم دے دیاہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کینیڈا سےتمام تجارت اور نئی سرمایہ کاری معطل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے کینیڈا نے سعودی عرب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی قید ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے بلاگر رائف بدوی کے بعد گزشتہ ہفتے ان کی بہن ثمر بدوی کو گرفتار کیا تھا ثمر بدوی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت پر تنقید کے الزام میں رائف بدوی 2012 سے قید ہیں آل سعود کی جانب سےکسی کو بھی اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بولنے کی اجازت نہیں ہے اور انسانی حقوق کے تحفظ کا نعرہ لگانے والی امریکی حکومت سعودی پیٹرو ڈالر کی وجہ سے نہ فقط خاموش ہے بلکہ سعودی عرب کا اہم اتحادی ملک بھی ہے۔