اسلامی مقاومت کے سامنے قابض صیہونی رژیم بے بس ہے
شیخ علی داموش:
نیوز نور07اگست /لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ 2006ء میں صیہونی حکومت نے مقاومت کو کمزور کرنے کیلئے اپنی تمام فوجی اورسیاسی طاقت جھونک دی تاہم مقاومت کی طاقت اورعوام کےعزم واستقامت کے باعث اس غاصب رژیم کو ذلت آمیز شکست ہوئی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ’’شیخ علی داموش‘‘نےکہاکہ 2006ء میں صیہونی حکومت نے مقاومت کو کمزور کرنے کیلئے اپنی تمام فوجی اورسیاسی طاقت جھونک دی تاہم مقاومت کی طاقت اورعوام کےعزم واستقامت کے باعث اس غاصب رژیم کو ذلت آمیز شکست ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ 2006ء میں شکست کھانے کے بعد صیہونی رژیم نے شامی تنازعے کے ذریعے مقاومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں بھی اسے مایوسی ہاتھ لگی ۔
انہوں نے کہاکہ آج سبھی لبنان میں مقاومتی محور کی پیروزی اوراس کی بڑھتی طاقت واثرورسوخ کو تسلیم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج 2006ء کے مقابلے میں مقاومت ہر لحاظ سے طاقتور ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک مقاومت حزب اللہ پوری طاقت کےساتھ لبنان کا دفاع کرنے کو مکمل طورپر تیار ہے۔