نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فلسطینی سیاستدان :

نیوزنور 07 اگست/فلسطین کے ایک معروف سیاستدان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی نام نہاد سنچری ڈیل کا مقصد فلسطینی کازکو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹر ویو میں ’’رمیض مصطفی‘‘نے کہاکہ اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کرنا، اس تاریخی شہر کو صیہونی رژیم کا دارالخلافہ قراردینا  ،فلسطینی مہاجرین  کے حق وطن واپسی  کی خلا ف ورزی کرکے ان پر دباؤ ڈالنا  جیسے  اقدامات کے ذریعے امریکہ اپنی نام نہاد سنچری ڈیل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ رژیم علاقے کی موجودہ صورتحال کا استحصال کرکے فلسطینی کاز سے علاقائی عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سنچری ڈیل  امریکہ کا ایک دہائیوں پرانا گھناؤنامنصوبہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اورصیہونی رژیم کے گھناؤنے منصوبوں اورسازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے  تمام گروہوں اورجماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی بعض عرب ریاستوں کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صیہونی رژیم کو سیکورٹی فراہم کرنے میں امریکہ کو بعض عرب ریاستوں کی حمایت حاصل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  بائیکاٹ اورپابندیاں عائد کرکے قابض صیہونی رژیم کا مقابلہ  کیا جاسکتا ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی