ایران کےساتھ فوجی تصادم خود امریکہ کیلئے ایک بڑی آفت ثابت ہوگی
لبنانی صحافی:
نیوزنور 07 اگست/لبنان کے ایک معروف صحافی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اورروس بحران شام کے حل میں اہم اورتعمیری رول ادا کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’سمی صاب‘‘نےکہاکہ مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اورروس بحران شام کے حل میں اہم اورتعمیری رول ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک مشرق وسطیٰ علاقے میں امن واستحکام قائم کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے خارجہ تعلقات اوردفاعی وسائل کے ذریعے شیطان بزرگ امریکہ کے دباؤ اورپابندیوں کے خلاف ڈٹا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران کے تئیں وہی نقطہ نظر اپنانے کی کوشش کررہا ہے تاہم ایران کا مسئلہ شمالی کوریا سے بالکل مختلف ہے چین اورجاپان جزیرہ نما کوریا میں امن واستحکام کے خواہاں ہیں اس کے برعکس سعودی وہابی رژیم ،تل ابیب رژیم اورمتحدہ عرب امارات ہمارے علاقے میں کشیدگی اورفوجی تنازعات کے حامی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے ٹرمپ کا نقطہ نظر اورپالیسی قابل مذمت ہے ۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کی دھمکیاں محض کھوکھلے نعرے ہیں امریکی جانتے ہیں کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ اوران کی انتظامیہ جانتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ فوجی تصادم خود امریکہ کیلئے ایک بڑی آفت ثابت ہوگی ۔
- ۱۸/۰۸/۰۷