حزب اللہ نے لگائی میزائل اور ڈرون طیاروں کی نمائش
لبنانی ذرائع ابلاغ :
نیوزنور04اگست/لبنانی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے پہلی مرتبہ اپنے جدید میزائیلوں اور ڈرون طیاروں کو نمائش میں پیش کیا ہےاور یہ جدید اسلحہ حزب اللہ کی آئیرفورس کے زیر استعمال ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نزدیکی اخباری ذرائع ’’العہد نیوز‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کے جنوبی علاقے میں پہلی مرتبہ فوجی ساز و سامان پر مشتمل نمائش منعقد کی ہےاور اس نمائش میں حزب اللہ لبنان کی آئیرفورس نے گذشتہ سالوں میں اپ گریڈ کئے گئے اپنے جدید اسلحہ کو نمائش پر لگایا ہے حزب اللہ آئیرفورس کے جدید اسلحہ میں مختلف ڈرون طیارے ہیں جو مختلف اہداف کیلئے آپریشنل حالت میں موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لبنان میں اسلامی مقاومت نے اپنی آئندہ نسلوں کی حفاظت ، دفاع اور اپنی شرعی ذمہ داری کو انجام دینے کیلئے مختلف اقدامات انجام دیئے ہیںباور انہی اقدامات میں سے ایک ملیتا نامی جہادی و سیاحتی نمائش ہے اس نمائش میں حزب اللہ کے جدید اسلحہ اور غنیمت میں حاصل کئے گئے فوجی ساز و سامان کو نمائش پر لگایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس نمائش میں جدید ترین ڈرون طیاروں کو بھی رکھا گیا ہے جن کو تاریخ میں پہلی بار حزب اللہ آئیرفورس کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پہلے اس نمایش میں صرف مرصاد ۱ اور مرصاد ۲ نامی ڈرون طیارے اور سام میزائل رکھے جاتے تھے لیکن اس دفعہ لگائی جانے والی نمائش میں مختلف اقسام کے میزائل اور ڈرون طیارے عوام کو دکھانے کیلئے رکھے گئے ہیں اور ان جدید میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو حزب اللہ نے 2017ء میں جرود نامی علاقے کی آزادی کیلئے مخصوص آپریشن میں استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نمائش میں ایسے ڈرون طیارے بھی رکھے گئے ہیں جو حزب اللہ نے اسرائیلی فوج سے غنیمت کے طور پر چھینے ہیں۔