ایران سے تعلقات معمول کے مطابق جاری رہیں گے
چینی دفترخارجہ کے ترجمان :
نیوزنور04اگست/چینی دفترخارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر اور عالمی قوانین کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یہ بات چینی دفترخارجہ کے ترجمان ’’گینگ شوانگ‘‘نے بیجنگ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر اور عالمی قوانین کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تہران اور بیجنگ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو نظر میں نہ لاتے ہوئے ایک دوسرے کے معمول کے تعلقات اور تعاون کو بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے جاری رکھیں گے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ ایران سے متعلق چین کا نقطہ نظر اور مؤقف ہمیشہ کی طرح واضح ہے جس کا ہم نے بارہا اعلان بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران چین تعلقات قانونی اور منطق کی بنیاد پر ہیں اور اس سے ہٹ کر نہیں جبکہ دونوں ممالک عالمی قوانین پر عمل پیرا ہیں۔
گینگ شوانگ نےمزید کہا کہ چین نے ہمیشہ یکطرفہ پابندیوں اور دوسرے ممالک بالخصوص ایران کے خلاف مسلط کردہ اقدامات کی مخالفت کی ہے۔
- ۱۸/۰۸/۰۴